LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

ومبلڈن لیڈیز سنگلز: یوکرین کی مارتا، چیک کی نوسکوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Web Desk

8 July 2026

یوکرین کی مارتا کوستیوک اور جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکوا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز مقابلوں میں اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر کامیابی سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ لندن میں جاری سال کے اس اہم ترین گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں یوکرین کی مارتا کوستیوک نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی تجربہ کار کھلاڑی جیسمین پولونی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل فور کے لیے کوالیفائی کیا۔ مارتا کوستیوک کی اس یکطرفہ میچ میں جیت کا اسکور 3-6 اور 2-6 رہا۔

دوسری جانب، ایونٹ کے ایک اور اہم کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی مایہ ناز کھلاڑی لنڈا نوسکوا نے بیلجیم کی الیسے مارٹینز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر لاسٹ فور میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ لنڈا نوسکوا نے کوارٹر فائنل معرکے میں پراعتماد انداز اپنایا اور ان کی شاندار جیت کا اسکور 3-6 اور 5-7 رہا۔ ان دونوں فتوحات کے بعد ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کا سیمی فائنل مرحلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔