جمہوریہ چیک کی لندا نوسکوا ومبلڈن لیڈیز سنگلز کی چیمپئن بن گئیں
Web Desk
12 July 2026
جمہوریہ چیک کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار لندا نوسکوا نے اپنی ہم وطن کیرولینا مچوا کو ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لندا نوسکوا نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6-2 سے آسانی سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے 5-2 کی مضبوط برتری حاصل کر لی تھی جہاں انہیں پانچ مرتبہ میچ پوائنٹ ملا، تاہم کیرولینا مچوا نے اعصاب شکن کم بیک کرتے ہوئے مسلسل پانچ گیمز جیتے اور دوسرا سیٹ 7-5 سے اپنے نام کر کے میچ کو برابری پر لا کھڑا کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں لندا نوسکوا نے ایک بار پھر اپنے اعصاب پر قابو پایا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی لندا نوسکوا نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم اور ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026