عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
Web Desk
7 November 2026
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کے حالیہ انکشافات نے سال 2018 کے ہنگامہ خیز بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ‘سینڈ پیپر گیٹ’ کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اسکینڈل کے بارے میں تمام آسٹریلوی کھلاڑیوں کو مکمل علم تھا۔
عثمان خواجہ نے اپنے انکشافات اپنی نئی سوانح عمری (آٹو بائیو گرافی) بعنوان ‘صبر’ میں کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے دب جائے، اور اب آٹھ برس بعد سچائی کا سامنے آنا ضروری تھا۔ عثمان خواجہ کے مطابق، پورٹ الزبتھ ٹیسٹ اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل بھی بال ٹیمپرنگ کی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں، اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران اس حوالے سے ٹیم میں باقاعدہ گفتگو بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پوری ٹیم کو اس معاملے کی ذمہ داری لینی چاہیے تھی، کیونکہ صرف تین کھلاڑیوں کو سزا ملنا انصاف کا پورا تقاضا نہیں تھا۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران اسٹیو اسمتھ نے معاملے سے لاعلم رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 24 مارچ 2018 کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے پر ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ اس وقت پیٹ کمنز سمیت چار بولرز نے بال ٹیمپرنگ سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔ دوسری جانب، کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 8 برسوں میں بہت سی افواہیں سامنے آئیں، تاہم بورڈ اپنی اصل انٹیگریٹی (دیانت داری) تحقیقات کے نتائج سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔
متعلقہ عنوانات
تھل جیپ ریلی، نادر مگسی نے پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا
8 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے
8 November 2026
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار
7 November 2026
ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے: سعود شکیل
7 November 2026
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
7 November 2026
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
تھل جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل، ربنواز جوئیہ نے ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
پاکستان کی جنوبی کوریا کو شکست، ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026