LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

Web Desk

7 November 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن (PBF) کے 24 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے تمام انتخابی نتائج اور کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے باطل کر دیا ہے اور 90 روز کے اندر نئے انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے امتیاز گل اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد یہ اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کو فوری طور پر نیا الیکشن کمیشن نوٹیفائی کرنے اور اپنے آئین کے رول 17 کے عین مطابق تمام انتخابی عمل 90 دنوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت نئے انتخابی عمل کی شفافیت اور روزمرہ امور کو چلانے کے لیے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (IPC) کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک عبوری ایڈہاک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ایڈہاک کمیٹی منتخب باڈی کے چارج سنبھالنے تک فیڈریشن کے تمام انتظامی امور کی دیکھ بھال کرے گی۔