LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان حکومت اپنے اقدامات سے خود نفرت پیدا کر رہی ہے، وفاداری کا معیار اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Web Desk

7 November 2026

پاکستان نے شاندار پیش رفت برقرار رکھتے ہوئے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل مقابلے میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں دو میچز سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل کے دوران عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر ملک کی فتح پر مہر ثبت کی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی عاصم خان اور نور زمان نے بالترتیب ہانگ کانگ کے وانگ چی اور اپنے حریفوں کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی تھی۔ فتح کے بعد قومی اسکواش سٹار عاصم خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تو محض شروعات ہے، اور قومی ٹیم کا اصل ہدف پاکستان کے لیے مزید عالمی ٹائٹل اور اعزازات حاصل کرنا ہے۔