امریکی سپریم کورٹ کا ٹیرف فیصلہ: نفاذ کیلئے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا، امریکی وزیر خزانہ
Web Desk
20 February 2026
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا تاکہ عالمی تجارت میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف اسی سطح پر رہیں گے جو موجودہ ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 استعمال کیے جائیں گے، جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا مگر عدالتوں نے انہیں درست قرار دیا۔
بیسنٹ نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کر دیے ہیں، تاہم ممالک کے لیے ٹیرف کی سطح ایک جیسی رہے گی، صرف نفاذ کا طریقہ بدل جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس سے عالمی تجارت متاثر ہوئی۔ عدالت کے مطابق قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا قانون اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں، اور ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026