پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
Web Desk
3 August 2026
پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایران کا 22 رکنی اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 10ویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال اور ایرانی وزیرِ صنعت، کان و تجارت محمد اتابک کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں ایران چیمبر آف کامرس کا 16 رکنی کاروباری وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر پیش رفت، تجارتی و سرمایه کاری کے مواقع، کسٹمز، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے مابین روابط قائم کرنے اور آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات: 34 شکایات درج کرائیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: شیری رحمان
3 August 2026
مخالفین کو آزاد کشمیر میں ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
3 August 2026
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
3 August 2026