LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن

Web Desk

3 August 2026

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر سنگین دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل اے 11 اور 27 جولائی کو چوہدری اظہر کی جانب سے بلا خوف و خطر ٹھپے لگائے گئے اور مہاجرین کی نشستوں پر پنجاب پولیس نے ن لیگ کا مکمل ساتھ دیا۔ شرجیل میمن نے ایل اے 27 میں بارش کا بہانہ بنا کر پولنگ ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو جھوٹ اور قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے پی پی پی ورکر مختار یونس کی شہادت پر پوائنٹ اسکورنگ کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اصولوں پر سودا نہیں کرتی اور کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دھاندلی کے بعد وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔