LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا

سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

Web Desk

3 August 2026

عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج اسکیم 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے جلد باضابطہ پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت مجموعی کوٹہ میں سے 60 فیصد یعنی 107,832 عازمین سرکاری اسکیم اور 40 فیصد یعنی 71,888 عازمین نجی اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس بار بھی عازمین طویل اور مختصر دورانیے کا حج پیکج منتخب کر سکیں گے، جن کے ممکنہ اخراجات بالترتیب 12 لاکھ اور 13 لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے جو 02 اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور پہلے سے رجسٹرڈ عازمین کو بھی واجبات اور درخواستیں جمع کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔