LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا

وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل

Web Desk

3 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کی نجکاری کے بعد بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کا بنیادی مینڈیٹ برقرار رہنا چاہیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نجکاری کے ایجنڈے میں مجموعی طور پر 27 سرکاری ادارے شامل ہیں، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) اور فرسٹ ویمن بینک کی فنانشل کلوزنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی انتظامی منتقلی 29 جون 2026 کو مکمل ہو چکی ہے، جبکہ فیصل آباد (FESCO)، گوجرانوالہ (GEPCO) اور اسلام آباد (IESCO) الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے لیے بالترتیب 07 اگست، 21 اگست اور 07 ستمبر 2026 تک اظہارِ دلچسپی (EOI) کی تواریخ مقرر کی گئی ہیں۔