لائیو نشریات کے دوران نیوز اینکر کی آنکھ لگ گئی، پھر کیا ہوا؟
Web Desk
8 August 2026
امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والی معروف ٹی وی اینکر ڈومینک ڈیلن (Dominique Dillon) اس وقت عالمی سطح پر سوشل میڈیا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جب وہ لائیو نشریات کے دوران آن ایئر ہی کچھ لمحوں کے لیے سو گئیں۔
ڈومینک ڈیلن فاکس 13 (FOX13) کے مقبول مارننگ شو ’گڈ مارننگ میمفس‘ کی اینکر ہیں۔ 29 جولائی کو لائیو نشریات کے دوران کیمرے کے سامنے اینکر کی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے اچانک ان کی آنکھ لگ گئی اور وہ کچھ سیکنڈز کے لیے سو گئیں۔ جب انہوں نے آنکھ کھولی تو کیمرہ اگلے شاٹ پر شفٹ ہو چکا تھا۔ ڈومینک نے بعد میں اعتراف کیا کہ وہ اس واقعے پر بے حد شرمندہ تھیں اور انہیں لگا جیسے وہ کسی ڈراؤنے خواب سے گزر رہی ہوں۔ اسٹوڈیو پروڈیوسرز نے بھی یہی سمجھا تھا کہ وہ اپنے ٹیبلٹ کی سکرین دیکھ رہی ہیں۔
تاہم جب واقعے کی اصل وجہ سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر تنقید کے بجائے صارفین نے ان سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈومینک دو چھوٹے بچوں کی ماں ہیں؛ جن کی بڑی بیٹی دو سال جبکہ چھوٹی بیٹی صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ واقعے کی رات ان کے شوہر ڈبل شفٹ پر تھے اور ان کی 8 ماہ کی بیٹی دانت نکلنے کی شدید تکلیف کے باعث رات دیر تک روتی رہی۔ رات 11 بجے بچی کو سلانے کے بعد ڈومینک کو اپنی صبح کی ڈیوٹی کے لیے محض چند گھنٹے کی نیند مل سکی کیونکہ وہ عام طور پر صبح کے شو کے لیے رات ڈیڑھ (1:30) بجے بیدار ہو جاتی ہیں۔
اینکر کے ادارے FOX13 نے بھی ڈومینک کا مکمل دفاع کرتے ہوئے اسے ایک معصومانہ ’پاور نیپ‘ (Power Nap) قرار دیا اور کہا کہ ڈومینک کی اس کہانی نے دنیا بھر میں ملازمت پیشہ ماؤں (Working Mothers) کی کٹھن زندگی، نیند کی کمی اور بچوں کی پرورش کی قربانیوں کو اجاگر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026