امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
Web Desk
6 September 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کیروِل میں ایک حیران کن اور خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بلی کا بچہ گاڑی کے انجن کے اندر پھنس کر تقریباً 122 کلومیٹر کا طویل اور خطرناک سفر طے کرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ مقامی حکام اور ‘سٹی آف کیروِل’ کے مطابق پیٹرسن ہیلتھ کا ایک ملازم جب راکسپرنگز سے گاڑی چلا کر کیروِل میں اپنے ورک پلیس پر پہنچا تو اسے گاڑی کے انجن بے (Engine Bay) کے اندر سے آوازیں سنائی دیں۔ معائنے پر پتہ چلا کہ گاڑی کے بونس کے اندر ایک ننھا بلی کا بچہ موجود ہے جو مبینہ طور پر راکسپرنگز سے ہی گاڑی میں چھپ کر یہاں تک پہنچا تھا۔
اطلاع ملنے پر کیروِل اینیمل کنٹرول کے اہلکار اور ریسکیو گروپ ‘کیروِل پیٹس الائیو’ کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ اسپتال کے عملے نے امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کو بغیر کسی نقصان کے باہر نکالنے کے لیے گاڑی کی اگلی گرِل کو بڑی احتیاط سے ہٹایا، جس کے بعد اس نوزائیدہ بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو کے بعد اسے طبی معائنے اور ضروری دیکھ بھال کے لیے تحفظ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ 122 کلومیٹر کے شدید حرارت اور شور سے بھرپور سفر کے بعد اس ننھے مسافر کا محفوظ مل جانا ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش
4 September 2026