بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
Web Desk
5 September 2026
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک بھارتی والد اور بیٹی کی محبت کی جذبات سے بھرپور کہانی نے وائرل ہو کر لاکھوں صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔ انسٹاگرام پر متحرک خاتون کیولیا (@apple.kaivalya) نے ایک رات اپنے والد کو پیغام بھیجا کہ وہ انہیں یاد کر رہی ہیں، جس کے جواب میں والد اگلی ہی صبح 14 گھنٹے کا طویل سفر طے کر کے ان کے گھر کے دروازے پر پہنچ گئے۔
والد نے صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تقریباً 8 گھنٹے کا وقت گزارنے کے لیے آنے جانے کا مجموعی طور پر 28 گھنٹے کا طویل سفر کیا۔ بیٹی کے مطابق تھکن کے باوجود والد نے آرام کرنے کے بجائے گھر کے کاموں اور برتن دھونے میں بیٹی کی مدد کی، اسے باہر گھمانے لے گئے اور اس کی پسندیدہ خوراک بھی کھلائی۔ اس دوران وہ اپنے دفتر اور کام سے متعلق فون کالز بھی نمٹاتے رہے۔
واپسی سے قبل والد نے بیٹی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا، “تم جو بھی کرو، بس خوش رہو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔” بیٹی نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد کسی بلاوے کے بغیر صرف یہ احساس دلانے آئے تھے کہ وہ دنیا میں کبھی اکیلی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس واقعے کو والدین کی بے لوث اور غیر مشروط محبت کی سب سے بہترین مثال قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026