LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا

Web Desk

8 September 2026

شینزین: چین سے تعلق رکھنے والے ایک 32 سالہ نوجوان نے کمر کھجانے کی روایت کو ایک منافع بخش اور باقاعدہ کاروبار میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

چین کے صنعتی شہر شینزین کے رہائشی ژانگ شیاؤچیاؤ نے ‘سوما’ کے نام سے ایک منفرد سروس کا آغاز کیا ہے، جہاں شہری ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ دور کرنے کے لیے جسم پر ہلکی کھجلی کروانے آتے ہیں۔ اس انوکھی سروس کے لیے عملہ خصوصی طور پر تیار کردہ مصنوعی نوکیلے ناخن استعمال کرتا ہے، جبکہ گاہکوں کو مساج پارلر کی طرز پر ایک گھنٹے کا سیشن فراہم کیا جاتا ہے جس کی فیس 300 یوآن (تقریباً 40 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔

ژانگ کے مطابق بڑے شہروں میں شدید ذیلی دباؤ کا شکار افراد اس تجربے کو عام مساج کی نسبت زیادہ پُرسکون اور نیند لانے میں معاون قرار دیتے ہیں۔ اس کاروبار کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شینزین میں قائم ان کی دو برانچز ماہانہ تقریباً ایک لاکھ یوآن کا ریونیو حاصل کر رہی ہیں۔ نوجوان کاروباری شخصیت اب چین بھر میں اپنے اس برانڈ کی 100 مزید برانچز قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔