امریکا میں پہلی بار الیکٹرک ایئر ٹیکسی کے آزمائشی آپریشن کا آغاز
Web Desk
11 July 2026
امریکا میں مستقبل کی فضائی ٹرانسپورٹیشن کی جانب ایک انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے پہلی الیکٹرک ایئر ٹیکسی کے آزمائشی آپریشنز کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ‘الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ’ (eVTOL) انٹیگریشن پائلٹ پروگرام کے تحت ابتدائی پروازوں میں مریضوں کے لیے تیار کیے گئے انسانی اعضا میری لینڈ اور ورجینیا کے ہوائی اڈوں کے درمیان منتقل کیے گئے۔ ایمیزون کی حمایت یافتہ کمپنی ‘بیٹا ٹیکنالوجیز’ نے اس کثیر سالہ پروگرام کے تحت تقریباً 275 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے یہ مشن مکمل کیا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کائل کلارک کا کہنا ہے کہ ان کامیاب پروازوں سے ملک بھر میں کم لاگت پر طبی مقاصد کے لیے برقی فضائی نقل و حمل کی راہ ہموار ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ سال جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اس پروگرام کو تیز کیا گیا ہے تاکہ ریگولیٹری منظوریوں کے عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔ بیٹا ٹیکنالوجیز کو امید ہے کہ ان کا روایتی رن وے والا برقی طیارہ 2027ء اور عمودی اڑان بھرنے والی ایئر ٹیکسی 2028ء تک باقاعدہ سرٹیفکیشن حاصل کر لے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم
8 November 2026
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
7 November 2026
قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا
7 November 2026