LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ

Web Desk

29 November 2026

سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج کے مطابق دو بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے کسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ یمن کے صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کا ایک بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے جازان پر حملے کے لیے اسی لانچنگ پلیٹ فارم کو استعمال کیا تھا۔