LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

Web Desk

29 November 2026

ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئی جارحیت کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہو گا، بلکہ جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران وہیں جواب دے گا۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جبکہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔