ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم
Web Desk
29 November 2026
عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون، سرحدی تحفظ اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محسن رضائی نے ایران اور عراق کے اقتصادی تعاون میں غیر ملکی مداخلت روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد، مضبوط اور ترقی یافتہ عراق خطے کے نئے سکیورٹی نظام کا اہم ستون بن سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور مشترکہ سرحدوں پر امن و استحکام یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
عراقی مشیر قاسم العبودی نے ایران عراق سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران سمیت کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
ملاقات میں سرحدی خلاف ورزیوں کی روک تھام، دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں عہدیداروں نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
29 November 2026
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
29 November 2026
ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
29 November 2026
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
29 November 2026
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026