LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی

Web Desk

29 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آج ہونے والی اپنی ریلی منسوخ کر دی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھو دیش کا نعرہ لگانے والوں کی ریلی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، تاہم ایم کیو ایم کی ریلی پر پابندی عائد کرنا سراسر غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور سندھو دیش بنانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جبکہ پابندی لگانی تھی تو دونوں ریلیوں پر لگائی جاتی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ریلی منسوخ کی گئی ہے اور ایم کیو ایم کسی کو شرارت کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ میں خون بہانے کی بات کی، اور جس رہنما کی سندھ میں حکومت ہے وہی خون بہانے کی بات کر رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں اپنے علاقوں میں چھوٹے انتظامی یونٹس چاہئیں، اور چھوٹے انتظامی یونٹس ریاست اور عوام دونوں کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ موجودہ نظام کو مزید نہیں چلایا جا سکتا، اب ریاست اور عام آدمی کے مسئلے کا حل ایک ہو گیا ہے، اور اگر ایم کیو ایم کامیاب ہو گئی تو اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو پہنچے گا۔