امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا
Web Desk
28 November 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی فوجی کمانڈر کے حالیہ دعوؤں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی بحری جہاز پر کوئی فیس یا ٹول عائد نہیں کیا جا رہا۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے ایرانی آئل ٹینکرز کی واپسی کا دعویٰ سراسر من گھڑت ہے، کیونکہ ایران کے پاس اب مؤثر بحریہ موجود ہی نہیں رہی۔ سینٹ کام نے اس دعوے کی بھی سختی سے تردید کی کہ ایرانی بحریہ نے پہلے روز امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘‘ کو نشانہ بنایا تھا، اور واضح کیا کہ ابراہم لنکن کا بحری گروپ مکمل طور پر محفوظ رہا اور کیریئر اسٹرائیک گروپ اپنا کامیاب جنگی مشن مکمل کر کے گزشتہ ماہ بحفاظت امریکا واپس پہنچ چکا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 25 لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کے دعوے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جہازوں پر کوئی ٹول یا فیس عائد نہیں ہے، اور امریکی افواج اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کر رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی کوششوں کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، جہاں ہزاروں تجارتی جہاز اور اربوں بیرل خام تیل امریکی بحری تحفظ میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے گزر چکے ہیں، تاہم اس بحری تحفظ کے باوجود خطے میں ایران کی بلاجواز جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026
افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی
28 November 2026