دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل
Web Desk
29 November 2026
دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے ‘دبئی سائیکلسٹ پروگرام’ کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد کم عمری سے ہی طلبہ میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سائیکلنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
نئے پروگرام کے تحت دبئی کے شریک نجی اسکولوں میں طلبہ کی عمر اور صلاحیت کے مطابق سائیکلنگ کی تعلیم اور عملی تربیت کو جسمانی تعلیم (فزیکل ایجوکیشن) کے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس دوران طلبہ کو کلاس روم میں بنیادی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سائیکل چلانے کی عملی مشقیں بھی کرائی جائیں گی تاکہ وہ محفوظ انداز میں سائیکلنگ کے اصول سیکھ سکیں۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق اس منصوبے میں دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)، دبئی پولیس، دبئی بلدیہ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی تعاون کر رہی ہیں، جبکہ پروگرام کا آغاز دبئی فٹنس چیلنج کے موقع پر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام دبئی ایجوکیشن اسٹریٹجی 2033ء، دبئی سوشل ایجنڈا 33 اور دبئی اربن ماسٹر پلان 2040ء کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طلبہ میں جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے، سڑکوں پر محفوظ سفر کے اصول اپنانے اور ماحول دوست ذرائع آمدورفت کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس منصوبے کو نوجوان نسل میں صحت مند طرزِ زندگی اور ذمہ دار شہری رویوں کے فروغ کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026
ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم
29 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
29 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
29 November 2026
اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ
29 November 2026