ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
Web Desk
29 November 2026
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک خلیج فارس میں آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
ایران کے یومِ بحریہ کے موقع پر ہفتے کو جاری پیغام میں انہوں نے آبنائے ہرمز کی بندش کو ایرانی بحری افواج کا مقدس اور غیر متزلزل مشن قرار دیا، جسے ایرانی عوام اور قیادت کی حمایت حاصل ہے۔
میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ علاقائی پانیوں میں جہاز رانی پر ایران کے مسلسل کنٹرول نے امریکی فوج کی کمزوری اور بے بسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی طاقتور بحریہ اور مسلح افواج کی دیگر شاخیں عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں دشمن کی کمزوری اور مایوسی واضح ہو چکی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دشمن کو سمندر میں بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے
متعلقہ عنوانات
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
29 November 2026
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
29 November 2026
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
29 November 2026
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026
ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم
29 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026