امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے ملک کے 55ویں قومی دن کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ملک بھر میں 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ تقریبات 2 اور 3 دسمبر کو منعقد ہوں گی، جن کا مقصد ملکی ترقی میں کارکنوں کی خدمات اور کردار کو سراہنا ہے۔ خصوصی پروگرام کے دوران کھیلوں کے مقابلے، تفریحی سرگرمیاں اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ کارکنوں میں تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، جبکہ ایک خوش نصیب محنت کش کو گاڑی بھی انعام میں دی جائے گی۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق ان تقریبات کے انعقاد میں وزارتِ داخلہ، امیگریشن حکام، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ پولیس سمیت متعدد سرکاری ادارے تعاون کر رہے ہیں، جبکہ 30 سے زائد کمپنیاں اور کارکنوں کی رہائشی سہولیات کے منتظمین بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔
وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ محنت کش متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقی کا اہم ستون ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ حکام کے مطابق قومی دن کی تقریبات میں کارکنوں کی شمولیت سے سماجی ہم آہنگی، فلاح و بہبود اور مختلف قومیتوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
29 November 2026
دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل
29 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
29 November 2026
اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ
29 November 2026
ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی
29 November 2026
دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب
29 November 2026
پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا
29 November 2026
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026