امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
Web Desk
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام ’’کلاؤڈ ون‘‘ پر ہیکرز نے سائبر حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حساس فوجی، عملے اور لاجسٹکس سے متعلق ڈیٹا کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر کی ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کے کنٹرول تک رسائی حاصل کی، جبکہ اس سائبر حملے کا انکشاف سسٹم اپ گریڈ کے دوران ہوا، جس کے باعث پلیٹ فارم کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’کلاؤڈ ون‘‘ امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں، لاجسٹکس اور فوجی سازوسامان کی دیکھ بھال سے متعلق ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے، جبکہ امریکی فضائی دفاع کے ریڈار ڈیٹا اور میزائلوں کی نقل و حرکت کی معلومات بھی اس نظام کا حصہ ہیں۔
سائبر حملے کے بعد کلاؤڈ ون پر متعدد ایپلی کیشنز منتقل کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ بعض صارفین کے ایڈمنسٹریٹر اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں، اور حملے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے امریکی سائبر کمانڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تاحال ہیکرز کی شناخت، حملے کے مکمل دائرہ کار اور ڈیٹا چوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکی فوج کے مختلف اداروں میں سائبر حملوں اور ڈیٹا لیکس کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026