بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
Web Desk
28 November 2026
سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی اور آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے انسان بغیر آواز نکالے اور ہونٹ ہلائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بات چیت کر سکے گا۔
جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر دکھائی دینے والی اس ٹیکنالوجی کو ’’اِنویزی اسپیچ‘‘ (InvisSpeech) کا نام دیا گیا ہے، جسے سوئٹزرلینڈ کے معروف تحقیقی ادارے ای ٹی ایچ زیورخ (ETH Zurich) کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کا بنیادی مقصد صارفین کو اے آئی اسسٹنٹس سے مکمل طور پر نجی اور بغیر ہاتھ استعمال کیے رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ صارف اردگرد موجود لوگوں کو اپنی گفتگو سنائے بغیر خاموشی سے احکامات دے سکیں۔
انتہائی چھوٹا یہ آلہ منہ کے اندر پچھلی داڑھ اور گال کے درمیان رکھا جاتا ہے، جو صارف کی جانب سے زبان کی مدد سے الفاظ بنانے کے دوران پیدا ہونے والی معمولی ارتعاشات کو محسوس کرتا ہے۔ بعد ازاں یہ سگنلز اسمارٹ فون کو منتقل کیے جاتے ہیں، جہاں محققین کے تیار کردہ اے آئی ماڈل ان سگنلز کی تشریح کر کے صارف کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
اس منصوبے پر کام کرنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ یجنگ جیانگ کے مطابق یہ آلہ اتنا باریک اور چھوٹا ہے کہ اسے منہ میں باآسانی پہنا جا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مزید ترقی اور کامیابی سے مستقبل میں خاموش اور نجی انداز میں اے آئی سے رابطے کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے ماحول اور حالات میں جہاں اونچی آواز میں بات کرنا ممکن یا مناسب نہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
24 November 2026