امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دفاعی شعبے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی ‘ڈیفنس اے آئی’ نے باضابطہ طور پر اپنے آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق کمپنی نے 100 سے زائد انجینئرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جدید دفاعی سافٹ ویئر تیار کیا ہے، اور متحدہ عرب امارات میں تیار کردہ جدید نظاموں کی ابتدائی تنصیب بھی مکمل کر لی ہے۔ اس پیش رفت کو دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہشام فاضل نے بتایا کہ اس منصوبے کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔ انہوں نے کمپنی کے قیام کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مستقبل کے وژن سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے دفاعی شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت، جدید انجینئرنگ اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دفاعی شعبے میں مقامی تحقیق، جدید سافٹ ویئر کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا فروغ بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں ملکی استعداد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
29 November 2026
ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
29 November 2026
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
29 November 2026
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026
ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم
29 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
29 November 2026