گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
Web Desk
27 November 2026
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنی مقبول نیویگیشن ایپ “گوگل میپس” (Google Maps) میں ایک نئے اور مفید فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین سفر کے دوران نقشے کا بصری انداز اور رنگوں کی اسکیم تبدیل کر سکیں گے تاکہ سڑکوں اور مختلف مقامات میں فرق کرنا مزید آسان ہو جائے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ “اینڈرائیڈ اتھارٹی” کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں “ہائی وزیبلٹی میپ اسٹائل” (High Visibility Map Style) نامی فیچر کی آزمائش جاری ہے، جسے فعال کر کے لائٹ اور ڈارک دونوں تھیمز میں نقشے کے رنگوں کو تبدیل کیا جا سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ موڈ میں اس فیچر کو آن کرنے پر نقشے میں موجود سبز علاقوں اور پودوں کا چمکدار سبز رنگ گہرا اور مدھم ہو جائے گا، جبکہ صارف کی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے والا روایتی نیلا نشان جامنی رنگ میں تبدیل ہو جائے گا، جس سے نقشہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ واضح اور منظم دکھائی دے گا۔
اسی طرح ڈارک موڈ میں بھی رنگوں کی ترتیب بدل جائے گی؛ نقشے کا عام نیلا پس منظر تقریباً سیاہ رنگ اختیار کر لے گا جبکہ چمکدار نیلے رنگ کی جگہ جامنی رنگ نمایاں ہوگا۔ اس موڈ میں آبی ذخائر اور سبز علاقے بھی گہرے رنگوں میں نظر آئیں گے، تاہم سڑکوں اور مختلف مقامات کے نام بدستور روشن اور واضح رہیں گے تاکہ ڈرائیونگ یا پیدل سفر کے دوران صارفین کو راستوں کی شناخت میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت ہونے والی تبدیلیاں صرف نقشے کے رنگوں تک محدود رہیں گی، جبکہ ایپ کے نیویگیشن کنٹرولز، ٹرن بائی ٹرن ہدایات اور اسکرین کے نچلے حصے میں موجود معلوماتی پینل پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہائی وزیبلٹی میپ اسٹائل فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور گوگل کی جانب سے اس کے باضابطہ اجرا کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026