LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید

Web Desk

27 November 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، پیوٹن کو دوست کہنا ہرگز درست نہیں کیونکہ وہ ایک جارح اور قاتل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بغل گیر ہونے والی تصویر بھی انتہائی عجیب تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا امن مذاکرات کے دوران روس پر دباؤ بڑھانے میں ناکام رہا ہے، جبکہ مذاکرات میں شریک امریکی نمائندے ماسکو کے مؤقف کے زیادہ قریب دکھائی دیتے ہیں۔

امن عمل کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ ابوظبی میں ہونے والے تازہ امن مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی، تاہم روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دسمبر میں دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ مجوزہ امن معاہدے کے لیے یورپی مذاکرات کاروں کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ روس کو مذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت پر آمادہ کرنے کے لیے مؤثر اور مضبوط اتحادیوں کی ضرورت ہے، کیونکہ کسی جارح کے ساتھ غیر جانبداری کا رویہ اختیار کرنا دراصل متاثرین اور جارح دونوں کو ایک پلڑے میں رکھنے کے مترادف ہے۔

دفاعی ضروریات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کو اس وقت روسی بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے والے انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے، لیکن امریکا “پیٹریاٹ” فضائی دفاعی نظام کے میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے یوکرین کے بجائے مشرقِ وسطیٰ کو ترجیح دینے پر واشنگٹن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کمی یوکرین میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔