LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور

خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا

Web Desk

27 November 2026

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک تجارتی بحری جہاز کا انجن اور نظامِ حرکت ناکارہ ہو گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق 26 نومبر کو خلیج عمان میں ایک تجارتی بحری جہاز کو ناکارہ بنایا گیا، جس کے تحت فوجی طیاروں نے جزیرہ ملک پلاؤ کے پرچم بردار بحری جہاز ’ایم وی پیسیفک آرچر‘ کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا۔

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں بحری جہاز کا انجن اور نظامِ حرکت ناکارہ ہو گیا، تاہم جہاز پر سوار تمام سویلین عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ بحری جہاز بندر عباس سے روانہ ہونے کے بعد علاقائی پانیوں سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔