LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ

Web Desk

12 August 2026

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور کارخانوں کے لیے خام مال کی فراہمی میں سخت قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے پہیے جام ہونے سے پورٹس سے صنعتی خام مال کی ترسیل تقریباً معطل ہو چکی ہے، جس سے صنعتوں کا چلنا محال ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پر کھڑے کنٹینرز پر تاجروں کو بھاری ‘ڈیمرجز’ (Demurrage charges) ادا کرنے پڑ رہے ہیں، لہٰذا حکومت فوری طور پر یہ ڈیمرجز معاف کرے۔ ثاقب فیاض مگوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر ردوبدل کے نظام پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور پیشکش کی کہ ایف پی سی سی آئی حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان فوری مذاکرات کے ذریعے معاشی نقصان کو روکنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔