LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ

قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع

Web Desk

12 August 2026

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں اور مربوط ‘ای فائلنگ فریم ورک’ (Standardized National E-Filing Framework) کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چیف جسٹس نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صوبائی بار کونسلز کے نمائندگان اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کا بنیادی مقصد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں الیکٹرانک کیس فائلنگ کے لیے یکساں معیارات اور عمل وضع کرنا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیا کہ وکلاء اور بار کونسلز عدالتی نظام کے بنیادی صارف ہیں، اسی لیے ابتدائی مرحلے سے ہی ان کی عملی ضروریات اور تجاویز کو اس فریم ورک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ نیشنل ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں بار کونسلز، سپریم کورٹ بار، اور تمام عدالتوں کے رجسٹرارز شامل ہوں گے۔ بار نمائندگان نے اس ڈیجیٹل اصلاحاتی قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مقدمات دائر کرنے اور ٹریکنگ کا عمل نہایت آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔ فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ مشاورتی اجلاس 20 اگست 2026ء کو منعقد ہو گا۔