LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت

اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Web Desk

12 August 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر کمرشل جہاز پر حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس افسوسناک حملے کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا کہ غیر جنگی کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانا معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے، جس سے عالمی بحری جہاز رانی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس معاملے پر سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ نائب وزیراعظم نے ریاض میں مقیم پاکستانی سفارتخانے کو فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور زخمی پاکستانی کو بہترین طبی و قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں۔