LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ

Web Desk

12 August 2026

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے 7 اگست کو منعقد ہونے والی ‘مکہ سمٹ’ اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا ‘مکہ معاہدہ’ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جس کا بنیادی مقصد علاقائی امن و استحکام اور اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور یہ امن و سلامتی کی حد تک محض تین ممالک تک محدود نہیں ہے۔ پاکستان نے اس معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

بریفنگ کے دوران ترجمان نے بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں کی جانب سے تجارتی جہاز پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کا حامی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان سعودی قیادت میں قائم بحری سلامتی کے اتحاد کا حصہ ہونے کے ناطے بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے اعادہ کیا کہ پاکستان آزاد کشمیر سمیت پورے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت اور تمام بنیادی حقوق پر کامل یقین رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، خطے کی مجموعی کشیدگی اور فریقین کے درمیان بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے پرامید ہے اور ہم کشیدگی کے بڑھنے یا گھٹنے سے غیر ضروری طور پر مایوس یا پرجوش نہیں ہوتے بلکہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہیں۔