سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
Web Desk
12 August 2026
حکومتِ سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان پشاور پہنچ گیا ہے، جہاں پی ڈی ایم اے (PDMA) سندھ کے حکام نے 10 ٹرکوں پر مشتمل ایمرجنسی ریلیف راشن گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے حوالے کر دیا۔ خوراک، پینے کے پانی اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل یہ سامان پاکستان ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے ذریعے چترال کے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کا ساتھ دیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے این ڈی ایم اے (NDMA) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کے 11 میں سے صرف ایک ویئر ہاؤس نوشہرہ میں ہے، جبکہ سیلاب کے خطرات کے پیشِ نظر ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں بھی نئے ویئر ہاؤسز قائم کیے جانے چاہئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی امداد پہنچ گئی لیکن صوبائی حکومت کا سامان ابھی تک متاثرین تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی وزراء اور ڈپٹی اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر چترال کا دورہ کریں اور ریلیف کی خود نگرانی کریں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026