ایرانی صدر کا جاپانی وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
12 August 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جاپان کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران خطے میں کسی قسم کی بدامنی کا خواہاں نہیں ہے، تاہم امریکا اور صیہونی حکومت کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں نے مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایرانی صدر نے نشاندہی کی کہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سپریم لیڈر، عام شہریوں اور میناب اسکول کے بچوں کی شہادتیں ہوئیں، جبکہ شہری بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران نے بین الاقوامی قوانین کی حدود سے باہر کوئی قدم نہیں اٹھایا اور ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک سے تعلقات کی استواری کے لیے مثبت کاوشیں کی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمن ملک کے اندرونی انتشار اور بدامنی کے ذریعے اسلامی نظام کو سرنگوں کرنا چاہتا ہے اور موجودہ کشمکش ماضی کی نسبت کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ انہوں نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک مشن اور مخصوص اہداف کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا اور کسی صورت عوام کو خود سے دور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
13 August 2026
اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
13 August 2026
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر
13 August 2026
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
13 August 2026
پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج
13 August 2026
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
13 August 2026
سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے نام کا اعلان کر دیا، قمری روور کا نام ‘جناح-1’ مقرر
13 August 2026
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
13 August 2026