LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری

Web Desk

12 August 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی مال روڈ پر پیش آنے والا واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ پاکستان کو کسی صورت سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا اور اگر اس نوعیت کا کوئی حملہ دوبارہ ہوا تو حملہ آوروں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نو مئی کا واقعہ ہو یا مال روڈ کا سانحہ، ان دونوں کی اصل وجہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی نفرت اور انتشار کی سیاست ہے۔

وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پارٹی یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی کہ ان کا اس کارکن سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ ایک طرف اس کا دفاع کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف وہی کارکن خیبر پختونخوا ہاؤس میں مقیم رہا اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت بھر کر اور شہداء کی تضحیک کر کے خود اپنے آپ کو مائنس کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مال روڈ واقعے کی مکمل آزادانہ اور شفاف تحقیقات جاری ہیں جن کے تمام حقائق جلد قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔