ورزش سے دوری ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کی طبی پیچیدگیاں بڑھا دیتی ہے
Web Desk
14 February 2026
نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش نہ کرنے والے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں طبی پیچیدگیوں کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔
جرنل آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع تحقیق کے مطابق، ذیابیطس سے منسلک 10 فیصد پیچیدگیاں جیسے فالج، ہارٹ فیلیئر، امراض قلب اور بینائی سے محرومی کا خطرہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 27 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن میں تقریباً 24 لاکھ افراد شامل تھے۔
محققین نے ذیابیطس کے مریضوں کی جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور ذیابیطس سے جڑی پیچیدگیوں کو ٹریک کیا۔ تحقیق میں واضح ہوا کہ جو افراد ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، انہیں سست طرز زندگی کا حامل قرار دیا گیا۔
معتدل جسمانی سرگرمیوں میں تیز رفتاری سے چہل قدمی، سائیکل چلانا، یوگا، رقص یا گھر کے کام شامل ہیں، جبکہ سخت سرگرمیوں میں تیراکی، ایروبک ڈانس، تیزی سے سائیکل چلانا، رسی کودنا اور مشقت والے کام شامل ہیں۔
نتائج کے مطابق ورزش نہ کرنے والے مریضوں میں فالج کا خطرہ 10.2 فیصد، عصبی مسائل کا خطرہ 9.7 فیصد، ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 7.3 فیصد اور امراض قلب کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں مؤثر ہیں، اور مریضوں کو چاہیے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں باقاعدگی سے ورزش کو شامل کریں تاکہ مختلف طبی مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ
5 October 2026
اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
5 October 2026
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
5 October 2026
چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
5 October 2026
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026