اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
Web Desk
5 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ 6 سے 8 اکتوبر 2026ء تک ہوگا، جو انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سناتور اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر کیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے اقوام متحدہ کے سربراہ کا پرجوش استقبال کیا۔
اپنے اس اہم دورے کے دوران انتونیو گوتریس صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، عالمی امور، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور پاکستان کا اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026