LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ

Web Desk

5 October 2026

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق متعدد تھرمل پاور پلانٹس فیول کی عدم دستیابی کے باعث سسٹم سے نکل گئے ہیں جبکہ جھیلوں میں پانی کی سطح گرنے سے ہائیڈل (پن بجلی) پیداوار میں بھی واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے جبکہ دور دراز اضلاع میں اس سے بھی زائد لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں شارٹ فال 1,500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل، گیس اور ہائیڈل پاور کی فراہمی میں کمی کے باعث لیسکو حدوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ (Load Management) پر مجبوراً عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام اور ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی فوری بحال نہ کی گئی تو عوام کو آئندہ چند روز تک بجلی کی مزید بدترین سست روی اور بریک ڈاؤنز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔