LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

خیبر میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ

Web Desk

5 October 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 7 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل غنڈی ‘اے’ سے ہے۔ اس نئے کیس کے بعد ملک بھر میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کل 6 پولیو کیسز میں سے 5 کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہو گیا ہے، جہاں خاص طور پر جنوبی اضلاع، پشاور اور خیبر کو وائرس کی منتقلی کے حوالے سے انتہائی حساس اور ‘ہائی رسک’ زون قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین کیس سامنے آنے کے فوری بعد این ای او سی نے ضلع خیبر اور دیگر متاثرہ اضلاع میں پولیو کی بچاؤ مہم کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان ہائی رسک علاقوں میں بچوں کو زبانی قطرے (OPV) پلانے کے ساتھ ساتھ انجیکشن (IPV) کے ذریعے بھی ویکسینیشن مہم چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پولیو حکام نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے دائم عمر معذوری سے بچانے کے لیے تمام تجویز کردہ خوراکیں لازمی پلوائیں۔