امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار
Web Desk
5 October 2026
روئٹرز اور اپسوس (Reuters/Ipsos) کے نئے جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل کم ترین سطح پر برقرار ہے۔ سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکیوں نے بطور صدر ان کی کارکردگی کی توثیق کی، جو ان کے سیاسی کیریئر کا کم ترین گراف ہے۔ اس گرتی ہوئی مقبولیت کی بنیادی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی خدشات اور ایران کے خلاف جنگ جیسے فیصلوں پر عوامی غیر اطمینان قرار دی جا رہی ہے۔
سب سے نمایاں تبدیلی ہسپانوی (ہسپانک) ووٹرز کے رویے میں دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ٹرمپ کی حمایت مزید گھٹ کر محض 24 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کے دونوں ادوارِ صدارت کے دوران ہسپانوی ووٹرز میں مقبولیت کی کم ترین شرح ہے۔ آئندہ مڈ ٹرم (وسط مدتی) انتخابات کے حوالے سے صرف 26 فیصد رجسٹرڈ ہسپانوی ووٹرز ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کے خواش مند ہیں، جبکہ 52 فیصد ووٹرز ڈیموکریٹس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 2024ء کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے اس بڑے ووٹ بینک کا یوں دور ہونا ریپبلکن پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026