چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
Web Desk
5 October 2026
چین کے شہر لہاسا میں طبی دنیا کا ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرجنوں نے 71 سالہ شخص کی کمر سے 10 کلوگرام وزن کی چربی کی گانٹھ (Lipoma) کا کامیاب آپریشن کر کے اسے سالِم حالت میں نکال دیا ہے۔ متاثرہ شخص گزشتہ 30 سال سے اس گانٹھ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا، تاہم گزشتہ دو سال کے دوران اس کا سائز اچانک تیزی سے بڑھنے لگا جس سے اس کی کمر اور کندھے کے پٹھوں پر شدید دباؤ پڑ رہا تھا اور روزمرہ کی زندگی اجیرن ہو چکی تھی۔
یہ بڑی اور نرم گانٹھ مریض کے بائیں کندھے سے لے کر کمر کے نچلے حصے تک پھیلی ہوئی تھی، جس کا حجم 56 × 54 × 28 سینٹی میٹر تھا—جو ہوائی جہاز کے کیبن میں لے جانے والے عام بیگ سے بھی بڑا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 10 کلوگرام کا یہ وزن تقریباً تین صحت مند نومولود بچوں کے اوسط وزن کے برابر ہے۔ سرجنوں کی ٹیم نے انتہائی مہارت کے ساتھ چیرا لگا کر خون کی رگوں کو باندھا اور اس دیوہیکل گانٹھ کو ایک ہی ٹکڑے کی صورت میں بغیر توڑے باہر نکال لیا۔ حیران کن طور پر اس پیچیدہ اور بڑے آپریشن کے دوران مریض کے جسم سے صرف 100 ملی لیٹر خون کا ضیاع ہوا۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026