ٹویٹ کرنا اور سوال اٹھانا بھی جرم بن گیا ہے،سردار اختر مینگل
Web Desk
21 December 2025
سردار اختر مینگل نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا گھٹن زدہ ماحول پیدا ہو چکا ہے جہاں ایک ٹویٹ کرنا اور سوال اٹھانا بھی جرم بن گیا ہے، جس سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اور افراد کے بجائے ان مافیاز کو ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا جو حالات کے اصل ذمہ دار ہیں۔
سردار اختر مینگل نے ماضی کے ادوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان، ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے اقدامات نے قوم کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے ماما قدیر اور ماہ رنگ بلوچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے مگر ان پر تشدد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت قوم کے مینڈیٹ کی گورکن ثابت ہوئی جبکہ آج بلوچستان کے لوگ ایک وقت کی روٹی کے محتاج ہو چکے ہیں، جو ریاست کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
خرم آغا تبدیل، احمد رضا سرور کو نئے وفاقی سیکرٹری داخلہ بنانے کی منظوری
28 July 2026
شاندار فتح پر دل بہت خوش ، کشمیریوں نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا: مریم اورنگزیب
28 July 2026
نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
28 July 2026
صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب
28 July 2026
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی
28 July 2026
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
28 July 2026
نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج
28 July 2026