LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو بھی غمزدہ کر دیا: بلاول بھٹو ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں مبینہ حمل کے تنازع پر توڑ پھوڑ، ہوشربا انکشافات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی یوسف رضا گیلانی کا دورہ کمبوڈیا، عالمی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کردار پر زور پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان مصطفیٰ کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا: بیرسٹر عقیل پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی کا عمل روک دیا گیا

ایران کو جوہری معاہدے پر لانے کیلئے ٹرمپ محدود فوجی کارروائی کرسکتے ہیں، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ

Web Desk

20 February 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے محدود فوجی کارروائی کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار “وال سٹریٹ جرنل” کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس ممکنہ کارروائی کا مقصد تہران پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ واشنگٹن کی شرائط کے مطابق نئے معاہدے کو قبول کرے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایران کی اہم فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر ایران نے ان اقدامات کے باوجود معاہدہ تسلیم نہ کیا تو کارروائی کا دائرہ کار وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تہران کو خبردار کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ امن کا راستہ اختیار کرے، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی ماہرین اس صورتحال کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ایک نیا اور خطرناک مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے

29 August 2026

امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ

29 August 2026

لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ

29 August 2026

یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

29 August 2026

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

29 August 2026

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ

29 August 2026

کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی

29 August 2026

پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی

29 August 2026