کراچی؛ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
Web Desk
5 July 2026
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) اورنگی، حاجی محمد جمیل ضیاء کی جانب سے مسٹر جونیئر یونیورس 2026 اطہر جہاں سمیت اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز، باکسرز اور دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے مطابق، اس شاندار تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران، مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں اور علاقے کی دیگر معزز شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعزازات حاصل کرنے والے کھلاڑی پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی اس طرح پذیرائی کرنا نوجوان نسل کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے تقریب کے انعقاد پر چیئرمین ٹی ایم سی اورنگی حاجی محمد جمیل ضیاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں، قومی جذبے اور نوجوانوں میں مثبت سوچ کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے ذریعے مختلف کھیلوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026