امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
Web Desk
26 November 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک سے تعلق رکھنے والے اسٹیون ایرکسن نے ایک منفرد اور دلچسپ کارنامہ انجام دیتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریباً 21 کلومیٹر طویل ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا کر مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیون ایرکسن نے اتوار کے روز ہونے والی “ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن” (Williams Route 66 Half Marathon) میں 16 انچ کا پیزا باکس اٹھا کر دوڑ لگائی، جسے مقامی ریستوران “اینڈولینیز پیزیریا” نے معروف میوزک بینڈ “میٹالیکا” کے البم کور کی طرز پر خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسٹیون نے پوری 21 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران نہ صرف پیزا کا ڈبہ اپنے ساتھ رکھا بلکہ اسے بحفاظت فنش لائن تک بھی پہنچایا۔
انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں طے کیا، اور اب انہیں امید ہے کہ ان کا یہ شاندار وقت پیزا اٹھا کر تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ثابت ہوگا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسٹیون ایرکسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کی کوشش کریں گے، تاہم اب وہ اس انوکھے اعزاز کے حصول کے لیے پُرامید ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026
بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
20 November 2026
سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
20 November 2026
ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
20 November 2026
برازیل میں ننھا کچھوا ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر براجمان، پروازوں کی روانگی رُک گئی
19 November 2026