LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال

Web Desk

26 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلیجی جنگ اور خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 128 ارب روپے کا پیٹرولیم ریلیف دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ تعمیری مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میں جنگ اور کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم سبسڈی کا اعلان کیا تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو خصوصی پیٹرولیم ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر ملک کے 10 کروڑ افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی ریلیف کے حوالے سے پیش کی جانے والی مزید تجاویز پر غور و خوض کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔