LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان

پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ

Web Desk

26 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں (جیم اسٹونز) کی ویلیو چین بہتر بنانے، شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، مشیرِ صنعت و پیداوار ہارون اختر اور معاونِ خصوصی توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر سے نوازا ہے، تاہم کان کنی کے فرسودہ طریقہ کار کے باعث اس بیش قیمت قومی دولت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں کی شناخت اور سرٹیفکیشن کے لیے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے اور جدید پراسیسنگ کی تربیت کے لیے پاکستانی ماسٹر ٹرینرز کو سری لنکا اور تھائی لینڈ بھجوایا جائے، جبکہ سیکرٹری خارجہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفیروں کو اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کو قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی تاکہ کان کنی سے لے کر تیار مصنوعات تک ایک مکمل ویلیو چین قائم ہو سکے۔ انہوں نے سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام اور اصلاحات میں معاونت پر وزیرِ خزانہ، وزیرِ پیٹرولیم، مشیرِ صنعت و پیداوار، معاونِ خصوصی توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 300 ملین قیراط قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہونے کی توقع ہے اور اس شعبے سے 5 ہزار 500 سے زائد کاروبار اور 9 ہزار سے زائد کان کن وابستہ ہیں جو 30 سے زیادہ اقسام کے پتھر نکالتے ہیں۔ تاہم، خام پتھروں کی برآمد، کان کنی کے دوران 50 فیصد سے زائد ضیاع اور جدید مہارتوں کی کمی بڑی رکاوٹیں ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے “قومی پالیسی برائے قیمتی پتھر 2026–2030” پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سہولت مراکز کے قیام کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے کا منصوبہ جاری ہے، جبکہ 80 بینکنگ سہولت ڈیسک اور ارضیاتی نقشہ سازی پر بھی کام ہو رہا ہے۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت آزادانہ ریگولیٹری و نیشنل وارنٹی نظام کا نفاذ، خام قیمتی پتھروں کی برآمد پر پابندی، مشینری کی درآمد پر ٹیکس و کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ اور نجی شعبے کی شراکت داری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔