ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
Web Desk
26 November 2026
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ المناک حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، تقریباً 30 سالہ ایک خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 45 سالہ خاتون اور 5 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت
26 November 2026
کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار
26 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026