بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
Web Desk
20 November 2026
بھارت میں ایک ویجیٹیریئن خاندان کو سبزی والے برگر کے بجائے گوشت والا برگر فراہم کرنے پر صارف عدالت نے معروف فاسٹ فوڈ چین برگر کنگ (Burger King) اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی سوئیگی (Swiggy) کو مجموعی طور پر 72 ہزار بھارتی روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اپریل 2021ء میں ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں پیش آیا تھا جہاں ایک شہری نے اپنی اہلیہ کے لیے 4 ویجیٹیریئن برگر آرڈر کیے تھے، تاہم اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر کے بچوں نے وہ برگر کھا لیے جس کے فوراً بعد انہیں غیر معمولی ذائقہ محسوس ہوا اور متلی و الٹی کی شکایت پیدا ہوگئی، جبکہ بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ فراہم کیے گئے برگر سبزیوں کے بجائے گوشت سے تیار کیے گئے تھے۔ متاثرہ شہری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس سنگین غلطی سے ان کے خاندان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر صارف عدالت نے شواہد کی روشنی میں دونوں کمپنیوں کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 50 ہزار بھارتی روپے بطور ہرجانہ اور 22 ہزار روپے قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا اور رقم کی ادائیگی کے لیے 45 روز کی مہلت مقرر کر دی۔
متعلقہ عنوانات
سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
20 November 2026
ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
20 November 2026
برازیل میں ننھا کچھوا ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر براجمان، پروازوں کی روانگی رُک گئی
19 November 2026
امریکی مصور نے 43.5 سیکنڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
19 November 2026
انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا
19 November 2026
کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
19 November 2026
سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں دکھائی دینے لگیں
18 November 2026
ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا
17 November 2026